حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے امیر المومنین حضرت علی ؑ اور دختر پیغمبر اکرم حضرت فاطمة الزہرا ؑ کے روز عقد کی مناسبت سے امت مسلمہ کو تبریک اور تہنیت کہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کائنات کا وہ مثالی جوڑا ہے جس نے عظمت و طہارت ، پاکیزگی و پاکدامنی اور الفت و محبت کے ذریعہ نہ صرف رہتی دنیا تک کیلئے ازدواج مہر، جہیز اور گھریلو زندگی کو اطمینان و سکون اور خوشحالی سے گزارنے کے راہنما اصول دیئے بلکہ تربیت اولاد جیسے اہم اور عظیم فریضے کی نہایت خوبصورت انداز میں ادائیگی کر کے دنیائے عالم کو جناب حسن ؑ و حسین ؑ اور جناب زینب ؑ و کلثوم ؑ جیسی اولادیں عنایت کیں جن کا علم و عمل اورسیرت و کردار رہتی دنیا کے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ زوجین کا ہاشمی اور پیغمبر گرامی قدر سے نسبت فقط اور فقط جناب علی ابن ابی طالب ؑ اور سیدہ طاہرہ ؑ کا خاصا ہے ۔ پیغمبر گرامی کا خواستگاری کے وقت مال و زر اور جاہ و جلال کے بجائے حضرت علی ؑ کو دامادی میں قبول کرنے سے یہ سبق ملتا ہے کہ بیٹیوں کے رشتے کرتے وقت معیار مال نہیں بلکہ کمال کوبنانا چاہیئے۔
قائد ملت جعفریہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ نکاح کے بعد پیغمبر گرامی(ص) کا حضرت علیؑ اور جناب سیدہؑ سے سوال کرنا کہ آپ نے ایک دوسرے کو کیسا پایا تو جواب میں جناب سیدہ ؑ نے فرمایا کہ بہترین شوہر علی ؑ ہیں اور حضرت علی ؑ کا کہنا کہ خدا تعالیٰ کی اطاعت پر بہترین مدد گار پایا۔ یہ ایک ایسا ضابطہ حیات ہے جو دور حاضر میں بھی اپنا کر تمام مسائل و مشکلات پر بآسانی قابوپایا جاسکتا ہے۔
![حضرت فاطمہ (س) اور حضرت علی (ع) کی سادگی کے ساتھ شادی جوانوں کے لئے نمونہ عمل، علامہ ساجد نقوی حضرت فاطمہ (س) اور حضرت علی (ع) کی سادگی کے ساتھ شادی جوانوں کے لئے نمونہ عمل، علامہ ساجد نقوی](https://media.hawzahnews.com/d/2021/02/02/4/1089463.jpg)
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ زوجین کا ہاشمی اور پیغمبر گرامی قدر سے نسبت فقط اور فقط جناب علی ابن ابی طالب ؑ اور سیدہ طاہرہ ؑ کا خاصا ہے۔
-
علامہ مقصود ڈومکی کی امیر جماعت اسلامی بلوچستان سے ملاقات:
محرم الحرام حق و باطل کا معرکہ،جو امت کے درمیان اتحاد و اخوت اور ظلم و استکبار کے خلاف قیام کا مہینہ ہے
حوزہ/ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: پاکستان میں رہنے والے مختلف مکاتب فکر کے درمیان اتحاد و اخوت ضروری ہے اس سلسلے میں ملی یکجہتی کونسل اپنا کردار ادا…
-
ملک پاکستان میں اتحاد و وحدت کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں اتحاد و وحدت کی بنیاد، اخوت و یگانگت کے فروغ اور داخلی سلامتی و استحکام کیلئے…
-
دور حاضر میں امام (عج) کا حقیقی سپاہی بننا جہاد سے کم نہیں، علامہ عبد الرشید محسنی
حوزہ/ صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان تعلقہ میھڑ نے کہا کہ ہم اپنے زمانہ کے امام عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہم اپنی تمام تر مصروفیات…
-
ہم کشمیری برادران کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امتِ واحدہ پاکستان کےسربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے 13جولائی 1931 کے شہدائے کشمیر کو انکی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: آج اہلِ کشمیر…
-
نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان:
عالمی طاقتوں کے شیطانی ایجنڈے نے افغانستان کو میدان جنگ بنا دیا، ڈاکٹر عبد الغفور راشد
حوزہ/ افغانستان کا امن خطے کے لئے بہت ضروری ہے۔40 سال سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکا۔ عالمی طاقتوں نے اپنے شیطانی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے افغانستان…
-
عزاداری و خاندانِ رسالت (ع) کا دفاع کرتے رہیں گے، علامہ اسد اقبال زیدی
حوزہ/ اہل بیت (ع) کی گستاخی کیخلاف اپنے بیان میں ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ گستاخی کے مرتکب افراد کو قانونی شکنجے میں جکڑا جائے، کسی فرد کو قانون…
-
اسلام میں خاندانی نظام سے ریاستی نظام تک ہر معاملے میں میانہ روی اختیار کرنے کا حکم، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس نے خاندانی نظام سے ریاستی نظام تک ہر معاملے میں میانہ روی پر زور دیا ہے لیکن افسوس…
-
پاکستان میں ایرانی سفیر:
پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ایرانی نظام کی اہم پالیسی، سید محمد علی حسینی
حوزہ/ پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ایرانی نظام کی پالیسی کی ترجیح ہے اور…
آپ کا تبصرہ